برکس ممالک کے وزرائے تجارت و اقتصادیات کے دسویں اجلاس سے مثبت نتائج کا حصول
تیئیس جولائی کی شام کو ، برکس ممالک کے وزرائے تجارت و اقتصادیات کا دسواں اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں "برکس ممالک کے وزرائے تجارت و اقتصادیات کے دسویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ" اور "کثیرالجہتی تجارتی نظام اور عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات کے بارے میں برکس ممالک کا مشترکہ بیان"جاری کیا گیا، اور "سرمایہ کاری کی سہولت کا ایم او یو " اور "بین الاقوامی تجارت میں چھوٹے ، درمیانے اور مائیکرو کاروباری اداروں کی موثر شرکت کو فروغ دینے کی گائیڈ بک" کی منظوری دی گئی ،اور برکس ممالک کے رہنماؤں کی بارہویں ملاقات کے حوالے سے بنیادی بات چیت کی گئی ہے۔
پانچ ممالک کے وزراء نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ کووڈ-19 کی وبا اب بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات میں شدت آچکی ہے۔ اجلاس میں توقع ظاہر کی گئی کہ اس شدید صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے برکس ممبران باہمی تعاون کو جاری رکھیں گےاور مل کر مشکلات پر قابو پالیں گے۔