چین میں نمایاں ترقی کرنے والا ایف اےڈبلیو گروپ

2020-07-24 17:01:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

جولائی سن 1953 میں چین کے ایف اے ڈبلیو گروپ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا اور تین سال بعد اس گروپ کی جانب سے تیار کردہ پہلا ٹرک " جیئے فانگ " منظر عام پر آگیا۔ یکم اگست 1958 کو اس ادارے نے "ہونگ چھی" نام کی پہلی گاڑی تیار کی۔

ایف اے ڈبلیو گروپ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اپ کے سامنے خود کار اور موثر اسمبلی کی حامل ایک ورکشاپ نظرآتی ہے ۔ اس وقت ایف اے ڈبلیو گروپ اس صنعت میں سب سے آگے ہے ۔دس جولائی 2020 کو ، نئی " ہونگ چھی " کار کی نقاب کشائی 17 ویں چائنا انٹرنیشنل آٹوموبائل ایکسپو میں کی گئی ۔ یہ کار زیادہ خوبصورت اور دیدہ زیب شکل کی حامل ہے ۔ اور اس وقت ایف اے ڈبلیو گروپ کی ورک شاپس بیرون ممالک میں بھی قائم ہیں ۔


شیئر

Related stories