پومپیو کے ریمارکس سیاسی جھوٹ پر مبنی ہیں ، چینی وزارت خارجہ
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چوبیس تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ تیئیس جولائی کو مائیک پوپیو نے اپنے بیان میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور چین کے سماجی نظام کو نشانہ بناتے ہوئے چین کی اندرونی اور بیرونی پالیسیوں پر تنقید کی۔ پومپیو کے ریمارکس حقائق کے منافی اور سیاہ کو سفید بنانے کی کوشش ہیں۔ پومیپو کی ہر بات سے نظریاتی تعصب اور سرد جنگ کی سوچ جھلکتی ہے۔ چین نے پومپیو کے ان بیانات پر سخت برہمی اور مخالفت کا اظہار کیا ہےاور امریکہ سے اس رویے کی وضاحت طلب کی ہے ۔
وانگ وین بین نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد گزشتہ 71سالوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں ، چینی عوام چین کے قومی حالات کے مطابق موزوں ترقی کی راہ پر گامزن رہے ہیں اور قابل ذکر کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔ جس سے دنیا بھر کی توجہ چین کی جانب مبذول ہوئی ہے۔تاریخ اور حقائق نے پوری طرح سے ثابت کیا ہے کہ چین کی جانب سے اختیار کردہ ترقیاتی راہ مکمل طور پر درست ہے اور چینی حکومت کو اپنے لوگوں کی دلی حمایت حاصل ہے۔