روس چین کے ساتھ تعاون کومستحکم کرتا رہے گا ، روسی وزارت خارجہ

2020-07-25 16:14:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چوبیس جولائی کو ر وس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی چین سے متعلق کی جانے والی تقریر پر روس کی جانب سے حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس چین کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرتا رہے گا ۔ یہ تعاون عالمی استحکام کے تحفظ کا اہم عنصر ہے۔
ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکہ کے اشتعال انگیز اقدام سے امریکہ چین تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں جس نے نہ صرف دونوں ممالک کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ عالمی صورتحال کو مزید پیجیدہ بنایا ہے۔ چین اور امریکہ دونوں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہیں جو عالمی امور میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔

شیئر

Related stories