چین بالادستی کی بھرپور مخالفت کرتا ہے ، اقوام متحدہ میں چین کا موقف
2020-07-25 16:16:29
چوبیس جولائی کو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے جانگ جون نے سلامتی کونسل کے آب و ہوا اور سلامتی امور کی اعلی سطحی کانفرنس میں کہا کہ انفرادی ملک کی غیرذمہ داری ، انتہا درجے کی دیوانگی ، یک طرفہ پن اور بالادستی پر مبنی سرگرمیوں سے بےحد نقصان پہنچ رہا ہے۔اگر یہ سب اسی طرح یونہی جاری رہنے دیا گیا تو بین الاقوامی قانون کی حکمرانی ،مساوات و انصاف،برابری اور باہمی اعتماد بالکل ختم ہو جائیں گے اور دنیا میں کبھی امن نہیں ہو گا ۔عالمی برادری کو متحد ہو کر اس کے خلاف بھر پور ردعمل دینا ہو گا ۔
جانگ جون نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں خواہ کوئی بھی تبدیلی آئے ، چین کثیرالجہتی ، بین الاقوامی انصاف کا حامی ہے۔چین بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی بنیاد پر عالمی نظم و نسق کی بھرپور حفاظت کرے گا اور بالادستی کے نظریات و اقدامات نیز سولیزم اور اقتدار کی سیاست کی مخالفت کرے گا۔ چین ایک پائیدار، پرامن ،عالمی سلامتی ، مشترکہ خوشحالی ،اشتراک اورکھلے پن پر مبنی ایک صاف شفاف خوبصورت دنیا کی مشترکہ تعمیر کے لیے کوشش کرے گا۔