چین امریکہ تعلقات میں مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے ،وانگ ای

2020-07-25 16:18:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس جولائی کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمن وزیر خارجہ ہئیکو جوزف ماس کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی اور چین -امریکہ تعلقات کی موجودہ صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ اس وقت چین امریکہ تعلقات میں جو مشکلات ہیں وہ صریحاً امریکہ کی پیدا کردہ ہیں اور ان کا مقصد چین کے ترقیاتی عمل کو روکنے کی کوشش کرنا ہے۔ اس کے لیے امریکہ کوئی بھی طریقہ اپنا سکتا ہے اور کسی بھی حد سے گزر سکتا ہے ۔ آج کل امریکہ کی چند چین مخالف قوتوں نے جان بوجھ کر نظریاتی تنازعات پیدا کرنے کی کوشش کی اور امریکہ کے ذاتی مفادات کے لیےکھلم کھلا طور پردوسرے ممالک کو چین کے خلاف کر کے اپنی حمایت پرمجبور کیا۔لیکن اخلاقیات کی پاسداری کرنے والا اور آزادانہ خیالات کا حامل کوئی بھی ملک اس ضمن میں امریکہ کے ساتھ نہیں کھڑا ہوگا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین بدستور یہ امید رکھتا ہے امریکہ کے ساتھ کوئی تصادم یا تنازعہ نہ ہو اور باہمی احترام ،تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات جاری رہیں ۔لیکن ہم ملک کے اقتدار اعلی اور قومی وقار کی بھرپور حفاظت کریں گے نیز اپنے جائز ترقیاتی حقوق و مفادات کے ساتھ ساتھ بنیادی بین الاقوامی اصول و ضوابط کا بھی بھرپور تحفظ کریں گے۔چین امریکہ کی طرح اختلافات کو بڑھانے کا حصہ نہیں بنے گا لیکن امریکہ کو کوئی نا مناسب عمل کرنے کی اجازت بھی نہیں دے گا۔


شیئر

Related stories