ہیوسٹن میں چینی قونصل جنرل کی طرف سے کھلا خط
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں چین کے قونصل جنرل ذائی وے نے امریکہ کے جنوبی علاقے میں مختلف حلقوں کے شخصیات کے نام ایک کھلا خط بھیجا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چینی حکومت اور امریکہ کے جنوبی علاقے کے درمیان باہمی تبادلہ ختم نہیں ہوگا۔ سمندر پار چینیوں کےلیے متعلقہ سروس بھی ختم نہیں ہوگی۔ امریکہ میں چینی سفارت خانہ چین اور امریکہ کے جنوبی علاقے کے درمیان دوستانہ تعاون اور قونصلر امور کے حوالے سے مناسب بندوبست کرے گا۔
خط میں چینی قونصل جنرل نےکہا کہ چین امریکہ تعلقات اصل میں باہمی مفادات کی بنیاد پرقائم ہیں۔ فریقین کو باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پردونوں ممالک کے درمیان روابط ، تعاون،اور استحکام کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہئیے۔ ذائی وے نے کہا کہ ہیوسٹن کا یہ قونصل خانہ امریکہ میں چین کا پہلا قونصل خانہ ہے۔ گذشتہ چالیس سے زیادہ برسوں میں اس قونصل خانے نے چین اور امریکہ کے درمیان باہمی تبادلے اور تعاون کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ امریکہ کے جنوبی علاقے کے مختلف حلقوں نے قونصل خانہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔
زائی وے نے کہا کہ مستقبل میں ، خواہ وہ جہاں بھی ہو ، وہ چین اور جنوبی امریکہ کے عوام کے مابین دوستانہ تبادلے اور تعاون کی حمایت جاری رکھیں گے۔