برطانوی طبی جریدے "لانسیٹ" کا چین میں انسداد وبا کے حوالے سےمضمون

2020-07-25 19:54:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس جولائی کو برطانوی طبی جریدے "لانسیٹ" میں ایک مضمون شائع ہوا جس میں انسدادِ وبا کے حوالے سے چین کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ1.4 بلین کی آبادی والے ملک کی حیثیت سے ، چین میں اس مرحلے پر کووڈ-۱۹ کی پر موثر طریقے سے قابو پایا گیا ہے ، اور اس وبا کا بڑے پیمانے پر دوبارہ پھیلاؤ نہیں ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین ویکسین پر ریسرچ کے لحاظ بھی دنیا میں پیش پیش ہے۔ قریبی مقامی تعاون کے ذریعےمتعلقہ تحقیق بہت تیزی اور تندہی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔
مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کے تجربات اس بات کا ثبوت ہیں کہ لیبارٹری کی صلاحیت کو موثر طریقے سے بہتر بنانے کے لیےقومی صحت عامہ اور تحقیقی نظام میں سرمایہ کاری کرنا بہت ضروری ہے اور یہی صحت کی ہنگامی صورتحال اور عالمی سطح پر صحت کی حفاظت کے لیے چین کے تیز اور موثر ردِعمل کی بنیاد ہے۔ یہ دوسرے ممالک خاص کر کم آمدنی اوردرمیانی آمدنی والے ممالک کے لیے قابلِ تقلید ہے۔


شیئر

Related stories