ایپک وزرائے تجارت کی ویڈیو کانفرنس
پچیس جولائی کو ایپک نے کووڈ-۱۹ وبا کے مقابلے کے لیے وزرائے تجارت کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔چین کے وزیر تجارت چونگ شان نے کہا کہ ایپک کی مختلف معیشتوں کو جامع انداز میں تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ایک دوسرے کی حمایت کرنی چاہیئے تاکہ وبا کے نقصانات کو کم کیاجائے،ایشیا و بحرالکاہل میں تجارت و سرمائےکو مستحکم بنایا جائے اور صحت عامہ سے متعلق بنی نوع انسان کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دیا جائے۔
کانفرنس میں مشترکہ بیان اور انسداد وبا کے بنیادی اور اہم سازوسامان کی نقل و حمل کو فروغ دینے کے اعلامیے کا اجرا کیا گیا۔ شرکاء نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ ایپک کی مختلف معیشتوں کو وبا کو شکست دینے کے لیے مزید قریبی تعاون کرنا چاہیئے اور ایشیاوبحرالکاہل میں اقتصادی بحالی کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
چین کے وزیر تجارت چونگ شان نے کہا کہ چین نے ایپک کی حمایت کے لیے انسداد وبا کے سازوسامان کی خریداری کے لیے سہولیات فراہم کی ہیں اور مزید تعاون بھی کرتا رہے گا۔انہوں نے تین نکاتی تجاویز پیش کیں جن میں ایشیاوبحرالکاہل میں انسداد وبا کے تعاون کو مضبوط بنانا،تجارت و سرمایہ کاری کو رواں رکھنا اور وبا کے بعد علاقائی اقتصادی یکجہتی کے حصول کی کوشش کرنا شامل ہیں۔