امریکی اہلکار ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے میں زبردستی داخل ۔ چین کا شدید احتجاج

2020-07-26 16:30:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوبیس جولائی کی سہ پہر کو امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے چینی قونصل خانے میں امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار زبردستی داخل ہوگئے ۔ اس حوالے سے پچیس جولائی کوچینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ چین نے امریکہ کے اس عمل پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ چین اس حوالے سے ناگزیر اور مناسب جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کی عمارت ایک سفارتی قونصل خانے کی عمارت ہے جو چین کا قومی اثاثہ ہے ۔ قونصلر تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن اور چین امریکہ کے قونصلر معاملات سے متعلق قرارداد کے مطابق امریکہ کسی بھی طور ہیوسٹن میں چینی قونصل خانے کی حدود کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ہے۔


شیئر

Related stories