کینیڈا میں زیر حراست چینی مواصلاتی کمپنی ہوا وے کی اعلیٰ عہدیدار کی دو ہزار تیرہ میں ایچ ایس بی سی بینک کے ایگزیکٹیو کے مابین ملاقات کی تفصیلات

2020-07-27 09:20:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

25 جولائی کو ، ایچ ایس بی سی بینک نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایچ ایس بی سی بینک کو ہواوے سے "کوئی عناد " نہیں ہے اور ایچ ایس بی سی نے "ہواوے کے خلاف کوئی سازش" نہیں کی ، لیکن ہوا وے کمپنی کی اعلیٰ عہدیدار منگ وان جو ، جو اس وقت کینیڈا میں زیر حراست ہیں ، کے واقعہ کے بارے میں ابھی بھی بہت سارے شکوک و شبہات موجود ہیں۔ اگست 2013 میں ، منگ وان جو نے ہانگ کانگ کے ایک ریستوران میں ایچ ایس بی سی کے ایک سینئر ایگزیکٹو سے ملاقات کی اور ایران میں ہواوے کے کاروبار اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی ۔اس وضاحت کے لئے استعمال ہونے والی پریزنٹسیشن کو بعد میں ایچ ایس بی سی نے امریکی محکمہ انصاف کو پیش کیا اوریہ منگ وان جو کی حوالگی کیس میں کلیدی ثبوت بن گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے ذریعہ انکشاف کردہ ایچ ایس بی سی کی معلومات کے مطابق ، مذکورہ ملاقات کا اہتمام ہواوے کی درخواست پر کیا گیا تھا۔ لیکن اس معاملے کے بارے میں باخبر شخصیت نے چائنا میڈیا گروپ کے انگریزی چینل کی میزبان لیو شین کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایسا نہیں ہے۔ تو حقیقت کیا ہے؟ کون جھوٹ بول رہا ہے؟ اس انٹر ویو سے اس کا جواب ملےگا۔


شیئر

Related stories