دورہ جی لین کے دوران صدر شی جن پھنگ کی باتوں پر مثبت رد عمل
حالیہ دنوں چین کے شمال مشرقی صوبہ جی لین کے دورے کے دوران ، چینی صدر شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ ہمیں غذائی تحفظ کو ایک نمایاں مقام پر رکھنا چاہئے ، اور اناج کی پیداوار کی پوری ضمانت فراہم کر نی چاہئے۔ چینی صدر کی مذکورہ باتوں نے ملک بھر میں پرجوش ردعمل پیدا کیا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ اناج کی اچھی پیداوار انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، اس لئے زراعت کی ٹھوس بنیاد رکھنا اشد ضروری ہے ، اور قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی جانی چاہیے۔
شمال مشرقی علاقہ چین میں اناج کا سب سے بڑا پیداواری علاقہ ہے۔ یہاں کی زرخیز کالی زمین کا تحفظ چین کے غذائی تحفظ اور جدید زرعی ترقی کے فروغ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ زرعی جدید کاری کی کلید زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کی دریافت اور استعمال ہے۔ زرعی تکنیکی جدت کو بھرپور اہمیت دی جانی چاہیے اورکاشتکاروں کو بہترین تیکنیس اور آلات فراہم کئے جانے چاہییں۔
شمالی صوبہ حے لونگ جانگ کے سوہوا شہر کے زرعی مشینری کے کوآپریٹو کے منیجر ما چھون یو نے کہا کہ صدر شی نے کہا ہے کہ ہمیں کالی مٹی کے کھیتوں کی پوری حفاظت کرنی ہوگی۔ ہمارا کوآپریٹو موسم خزاں کی کاشت کاری کے بعد کھیت میں بھوسے کی دو بارہ واپسی جیسے اقدامات اختیار کرتا چلا آ رہا ہے تاکہ مٹی کے نامیاتی مادے کو موثر انداز میں بڑھایا جا سکے اور ہماری زیر کاشت زمین کو مزید زرخیز بنایا جاسکے۔ قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہم زیادہ سے زیادہ بہتر اناج پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔