معیشت و تجارت موجودہ چین اور امریکہ تعلقات میں غیرمعمولی طور پر مستحکم شعبہ بن گئے ہیں، غیرملکی میڈیا

2020-07-27 11:26:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پچیس تاریخ کو نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اقتصادی و تجارتی امور چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کا بنیادی سبب تھے۔ تاہم ہانگ کانگ، نوول کورونا وائرس ، خفیہ کارروائیوں سمیت دیگر امور پردونوں ممالک کے حالیہ تنازعات کی وجہ سے معاشی و تجارتی امور موجودہ چین اور امریکہ تعلقات میں غیرمعمولی طورپر مستحکم شعبہ بن گئے ہیں۔ماضی کے برعکس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے اور امریکہ میں مصنوعات برآمد کرنے والی چینی کاروباری اداروں کو سزا دینے کی دھمکی نہیں دی۔اس کی وجہ سفارتی کی بجائے سیاسی ہے۔دونوں ممالک کی حکومتوں نے معاہدے کا پہلا مرحلا طے کرنے کے لیے بہت زیادہ تگ و دود کی تھی۔اب جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ ایک بار پھر بڑھتا جارہا ہے، تو فریقین کا خیال ہے کہ معاہدے کو توڑ دینا فریقین کے لیے مفادات کے بجائے نقصانات کا باعث بنے گا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جنوری میں طے شدہ معاہدے کے مطابق امریکہ اور چین کے عہدے دار ہر چھ مہینے میں ایک کانفرنس بلائیں گے تاکہ معاہدے کے نفاذ کا جائزہ لیا جائے۔ شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اہم ذریعے نے بتایا کہ چین-امریکہ تجارتی مذاکراتی ٹیم اگست میں مذاکرات کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس ایک "اہم موڑ" ثابت ہوگا جس سے دونوں فریقوں کے معاہدے پر عمل درآمد کا اندازہ لگایا جائے گا۔


شیئر

Related stories