کاروباری ماحول کی بہتری میں چین کی پیش رفت نمایاں ہے،عالمی بینک
2020-07-27 18:49:23
ستائیس جولائی کو عالمی بنک نے "چین میں کاروباری ماحول کی بہتری کے کامیاب تجربات"کی رپورٹ جاری کی۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے کاروباری ماحول کی بہتری میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔چین کے قومی رہنماؤں کی جانب سے توجہ اور حوصلہ افزائی کے باعث اصلاحات کے مشاورتی نظام کی تشکیل،مارکیٹ انٹیٹیز کی شرکت کی حوصلہ افزائی،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کی مضبوطی اور اندرونی و بیرونی تجربات کے تبادلے سمیت دیگر پہلوؤں پر کامیاب تجربات حاصل ہوئے ہیں۔رپورٹ میں چین کے موثر اقدامات کو متعارف کروایا گیا ہے۔
چین اہم عالمی معیشتوں میں کاروباری ماحول کی بہتری کے لحاظ سے سب سے زیادہ پیش رفت کرنے والا ملک بن چکا ہے۔