پومپیو کےعالمی امن کے لیے نقصان دہ افعال سے انکار کیا جانا چاہیے ، چین کی وزارت خارجہ

2020-07-27 18:53:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ستائیس جولائی کوچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مائیک پومپیو نے چالیس برسوں سے جاری چین امریکہ تعلقات کو یکسر مسترد کیا ،چینی کمیونسٹ پارٹی کے خلاف بہتان تراشی کر کے اسے بدنام کیا اور دنیا کو چین کی مخالفت پر اکسایا ہے ۔ مبالغہ آرائی کرنے اور لمبی چوڑی ہانکنے والا یہ شخص امریکی شخصیات سمیت امن کے حامی تمام لوگوں کی تنقید اور مذمت کا نشانہ بنا ہے۔
وانگ وین بن نے کہا کہ اکیسویں صدی میں نفرت اور محاذ آرائی پر اکسانا وقت کے تقاضوں کی نفی ہے جس کو عوامی حمایت نہیں ملے گی۔
وانگ وین بن نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین امریکہ تعلقات کی تاریخ سے ظاہر ہے کہ برابری ، مساوی سلوک اور باہمی احترام سے ہی چین امریکہ تعلقات مستحکم اور مثبت طور پر ترقی کر سکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ چین امریکہ کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور امریکہ بھی چین کو نہیں بدل سکتا ہے۔چینی عوام کمزور نہیں ہیں اور دنیا کے لوگوں کو دھوکا دینا بھی آسان نہیں ہے۔ہم دنیا میں امن کے حامی تمام ممالک اور شخصیات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پومپیو کے پاگل پن میں کیےجانے والے ان افعال سے انکار کریں کہ جو عالمی امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔


شیئر

Related stories