امریکہ نے مینگ ون جو کے معاملے کو ایک سنگین سیاسی معاملہ بنادیا، چینی وزارت خارجہ

2020-07-27 19:00:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ستائیس جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کینیڈا کی عدالت کے ذریعے سامنے آنے والے ثبوتوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مینگ ون جو کے واقعے کو امریکہ نے ،کینیڈا اور امریکہ کے حوالگی کے معاہدے کے ذریعے ، چینی ہائی ٹیک کمپنیوں خاص کر ہوا وے کمپنی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے غلط انداز میں استعمال کیا اور اس تمام واقعے کو ایک سنگین سیاسی معاملہ بنایا ہے۔
وانگ ون بن نے کہا کہ اس واقعے سے چین -کینیڈا تعلقات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ کینیڈا امریکہ کے سیاسی مقاصد کو واضح طور پر سمجھ سکے گا اور مناسب انداز میں اس معاملے سےنمٹے گا۔


شیئر

Related stories