انسداد وبا کے سلسلے میں ہانگ کانگ کی پوری حمایت کی جائےگی،مرکزی حکومت

2020-07-28 10:12:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے امور کے دفتر کے ترجمان نے 27 تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت حال ہی میں ہانگ کانگ میں پیدا شدہ کووڈ-۱۹ کی نئی صورتحال پر بڑی توجہ دے رہی ہے، اور ہانگ کانگ کے باشندوں کی صحت اور زندگی کی حفاظت کے بارے میں بہت فکر مند ہے ۔مرکزی حکومت وبا سے لڑنے کے لئے ہانگ کانگ کو ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ جولائی کے اوائل میں ہانگ کانگ میں نئی وبا پھیلنے کے بعد ، ہانگ کانگ کی حکومت نے موئثر اقدامات اختیار کئے ۔تاہم ، وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ، ہانگ کانگ کی نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کی صلاحیت، طبی نظام ، اور قرنطین کی سہولیات حقیقی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتیں۔مرکزی حکومت ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کی حفاظت اور صحت کے بارے میں بے حد فکر مند ہے ، اور ہانگ کانگ کی حکومت کےکام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ امید ہے کہ ہانگ کانگ کے معاشرے کے تمام شعبے اس وبا کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کریں گے اور جلد از جلد معمول کا معاشرتی اور معاشی نظم و ضبط کی بحالی کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مرکزی حکومت کی مضبوط حمایت سے ، ہانگ کانگ یقینی طور پر اس وبا کے خلاف جنگ میں ایک اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔


شیئر

Related stories