انسداد وبا کے لیے چین ، پاکستان ، افغانستان اور نیپال کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا انعقاد
ستائیس تاریخ کو چین ، پاکستان ، افغانستان اور نیپال کے وزرائے خارجہ نے انسداد وبا کے حوالے سے ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے کانفرنس کی صدارت کی ۔پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر معیشت خسرو بختیار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار اور نیپال کے وزیرخارجہ پردیپ کمار گیاوالی نے کانفرنس میں شرکت کی۔
وانگ ای نے کہا کہ پڑوسی ملک اور ساتھی کے طور پر چین پاکستان، افغانستان اور نیپال کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑا ہونا چاہتا ہے اور موجودہ مشکلات کو دور کرنا چاہتا ہے۔جب تک کہ وبا کے خلاف حتمی فتح حاصل نہ ہو تب تک چین تینوں ممالک کے ساتھ مل کر عوام کی صحت کا تحفظ کرنے ،اقتصادی و سماجی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور عوامی زندگی کی بنیادی ضروریات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔
وانگ ای نے چاروں ممالک کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے چار تجاویز پیش کیں ہیں کہ انسداد وبا کے لیے تعاون کے حوالے سے اتفاق رائے کو مضبوط بنایا جائے، خطے میں وبا کے مشترکہ کنڑول کے لیے تعاون کیا جائے اور انسداد وبا اور ویکسین کی تیاری سے متعلق تعاون کو مضبوط بنایا جائے، وبا پر قابو پانے کے بعد معاشی و معاشرتی سرگرمیوں کی بحالی کو آگے بڑھایا جائے۔
کانفرنس میں شریک تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر انسداد وبا کے تعاون کو وسعت دینا چاہتے ہیں، تجارت اور نقل و حمل کو ہموار بنانے ، انسانی رابطوں اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا چاہتے ہیں۔