کووڈ-۱۹کی تازہ عالمی صورتحال
ستائیس تاریخ کو ، عالمی ادارہ صحت نے کووڈ-۱۹کے حوالے سے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کو دنیا بھر سے وبا سے متاثرہ تقریباً ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کیسز کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جب کہ وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 640،000 سے زیادہ ہوچکی ہے۔اس وبا کے پھیلاؤ میں اب بھی تیزی آرہی ہے ،تصدیق شدہ کیسز کی تعداد چھ ہفتے پہلے سے تقریباًدگنی ہوگئی ہے۔
مسٹر ٹیڈروس نے بتایا کہ یہ چھٹا موقع ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بین الاقوامی صحت کے ضابطوں کی بنیاد پر "عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال" کا اعلان کیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او اس عالمی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے اور سفارشات مرتب کرنے کے لئے ہنگامی کمیٹی کا اجلاس اس ہفتے دوبارہ طلب کرے گا۔
بلوم برگ نیوز ایجنسی نے 27 تاریخ کو اطلاع دی کہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن کے نیو کلیک ایسڈ ٹیسٹ کا نتیجہ بھی مثبت آیا ہے۔ او برائن کو خاندانی پارٹی میں شرکت کے بعد نوول کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
سی این این نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، امریکی فوج میں اس وقت تک وبا کے کم از کم 25،590 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔