حال ہی میں چین میں تین اور معاشی اشاروں میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، قومی بیورو برائے شماریات
چین کےقومی بیورو برائے شماریات کی جانب سے ستائیس تاریخ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دوسری سہ ماہی میں چین کے صنعتی و کاروباری اداروں کے منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چار اعشاریہ آٹھ کا فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل پہلی سہ ماہی میں اس منافع میں چھتیس اعشاریہ سات فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔
چین کی وزارت خزانہ کی جانب سے تیئیس جولائی کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون میں قومی ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا اور مجموعی منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چھ فیصد کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامیہ کمیشن کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جون میں مرکزی حکومت کے زیرانتظام صنعتی اداروں کے خالص منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر شین گوہ بین کے مطابق وبائی صورتحال کی بہتری اور معاشی و معاشرتی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ مختلف اقدامات کا نفاذ دوسری سہ ماہی سے موثر ہورہا ہے اور صنعتی شعبے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔تاہم دوسرے تجزیہ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں جنوبی چین میں سیلاب کی وجہ سے صنعتی پیداوار اور منافع میں چھوٹے پیمانے پر اتار چڑھاؤ نظر آسکتا ہے۔تاہم معیشت کی بہتری کا طویل مدتی رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔