چین کے خلاف مائیک پومپیو کی تقریر پر تنقید

2020-07-28 10:54:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گزشتہ ہفتے ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نےچین مخالف تقریر کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ چین کے ساتھ تعلقات کی امریکی پالیسی ناکام ہوگئی ہے ۔ اس تقریر کا مقصد چین اور امریکہ کے تعلقات کو "نئی سرد جنگ" کی ذہنیت کی دلدل میں دھکیلنا ہے۔ مغربی میڈیا سے لے کر دنیا بھر کے ماہرین اور اسکالرز نے پومپیو کی تقریر کی سخت مذمت کی ، اور دنیا کی رائے عامہ نے "نئی سرد جنگ" کی آواز کو مسترد کردیا ہے۔

26 تاریخ کو ، امریکی نیوز ایجنسی سی این بی سی نے اپنی رپورٹ میں نشاندھی کی ہے کہ پومپیو نے حال ہی میں عوامی سطح پر چین مخالف تقریر کی ہے ، اور ٹرمپ انتظامیہ کی چین سے متعلق پالیسی زیادہ سے زیادہ بنیاد پرست ہوتی جارہی ہے۔ موجودہ صورتحال "نئی سرد جنگ" کی یاد تازہ کروا رہی ہے۔ امریکہ کی یکطرفہ اشتعال انگیزی کے تحت ، دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے مابین بڑھتی ہوئی محاذ آرائی انتہائی خطرناک ہوچکی ہے۔اور عالمی صورتحال کو نامعلوم سمت لے جا رہی ہے۔

23 تاریخ کو ، "واشنگٹن پوسٹ" نے یہ خیال ظاہر کیا کہ امریکی پالیسیاں چین میں ہمارے دوستوں کو امریکہ مخالف قوم پرستی کی طرف راغب کررہی ہیں۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے وبا سمیت متعدد امور سے فائدہ اٹھا کر چین پر بے بنیاد حملے کیے ہیں۔جس کے نتیجے میں امریکہ کے ساتھ دوستی برقرار رکھنے کی خواہش کرنے والے چینی محب وطن یہ سمجھ گئے ہیں کہ امریکہ اصولوں کی قطعی کوئی پرواہ نہیں کرتا ، بلکہ دنیا میں اپنے بین الاقوامی کنٹرول کو مضبوط کرنا چاہتا ہے. مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کے بارے میں امریکی پالیسی پر چین کی ترقی کے بارے میں محدود معلومات رکھنے والے عہدیداروں کا غلبہ رہا ہے ، اور یہ کہ چین کو دوست سے دشمن میں بدلنا کسی طرح بھی امریکہ کے مفاد میں نہیں ہے۔ اگر امریکہ مشترکہ مفادات حاصل کرنے کے لئےچین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنی پالیسیوں کی بنیادی طور پر دوبارہ جانچ پڑتال کرنی ہوگی۔

25 تاریخ کو ، امریکہ ، چین ، برطانیہ ، روس ، ہندوستان اور کینیڈا سمیت 48 ممالک کے ماہرین نے ویڈیو ک لنک کے ذریعے "نئی سرد جنگ کے خلاف" کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس اجلاس میں ایک بیان جاری کیا گیا جس میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اور ایسے دیگر طریقوں کو ترک کرے جو عالمی امن کے لئے نقصان دہ ہیں اور چین اور امریکہ کے مابین بات چیت کی حمایت کی کوشش کی جائے۔


شیئر

Related stories