"چھیو شی" رسالے میں انسداد وبا کے حوالےسے چائنا میڈیا گروپ کی کارگردگی کی تحسین
کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کئی مرتبہ اس بات پر زور دیا کہ بنی نوع انسان کی صحت اور خوشحالی ، دنیا کی ترقی اور خوشحالی سے متعلق جدوجہد میں اتحادو تعاون سب سے طاقتور ہتھیار ہے۔
انسداد وبا کے عالمی تعاون میں میڈیا کا کیا کرادار ہے؟چائنا میڈیا گروپ نے اس حوالے سےاپنا جواب دیا ہے۔چائنا میڈیا گروپ نے اپنے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے انسداد وبا میں تعاون سے وابستہ متاثر کن کہانیاں بیان کیں، دنیا بھر کے ساتھ چین کے انسداد وبا کے کامیاب تجربات کا تبادلہ کیا اور انسداد وبا کے وسائل کو جمع کیا۔چائنا میڈیا گروپ نے اندرون ملک اور بیرون ملک وبا کی روک تھام اور کنڑول میں چین کی شاندار کوششوں اور ان سے حاصل ہونے والے مثبت ثمرات سے آگاہ کیا۔چائنا میڈیا گروپ کے میزبانوں نے ویڈیوز اور تبصروں کے ذریعے انسداد وبا کے چینی تجربات اور اقدامات سے دنیا بھر کو آگاہ کیا اور مغربی سیاستدانوں کی جانب سے چین پر بے بنیاد الزام کی حقیقت آشکار کی ۔