چینی صدر کا ایشیا انفرا سٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سالانہ اجلاس سے خطاب
اٹھائیس جولائی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کے پانچویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کو ، مشترکہ ترقی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے والا نیا پلیٹ فارم بننا چاہیئے۔ اراکین کو چاہیے کہ مشترکہ ترقی پر توجہ دیں،جدت کاری کو فروغ دیا جائے،بہترین تجربات پر عمل کیا جائے اور اشتراک و کھلے پن کی پاسداری کی جائے تاکہ اے آئی آئی بی کو عالمی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے والا کثیرالجہتی بینک بنایا جائے۔ انہوں نے اے آئی آئی بی کو وقت کے ساتھ ترقی کرنے والا نیا تجرباتی پلیٹ فارم بنانے ،اعلی معیار کے نئے عالمی تعاون کے ادارے اور عالمی کثیرالجہتی تعاون کی نئی مثال بنانے پر بھی زور دیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کثیرالجہتی کا حامی ہے اور اس پر عمل پیرا بھی رہے گا نیز کھلے پن ، تعاون اور جیت-جیت کے جذبے سے اے آئی آئی بی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اراکین کے ساتھ مشترکہ کوشش کرتا رہے گا۔
اے آئی آئی بی کےقیام کے چار برسوں کے بعد اس کے اراکین کی تعداد ستاون سے بڑھ کر ایک سو دو ہو چکی ہے۔اچھے ساتھی بڑھ رہےہیں اور تعاون کا معیار بلند ہو رہا ہے۔
چینی صدر نے نشاندہی کی کہ کووڈ-۱۹ کے خلاف تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنی نوع انسان ایک ہی کشتی پر سوار ہیں ۔باہمی مدد و تعاون اوراتحاد ہی بحران کا درست حل ہے۔اقتصادی عالمگیریت کے عمل میں درپیش اختلافات کو دور کرنے کے لیے مختلف ممالک کو عالمی حکمرانی کے مزید جامع نظام،مزید موثر اور فعال کثیرالجہتی نظام کی تشکیل اور مزید مثبت علاقائی تعاون کرنا چاہیئے۔