آئی ٹی ای آر کے اہم منصوبے کی افتتاحی تقریب ،چینی صدر کی جانب سےتہنیتی پیغام
2020-07-28 18:52:22
اٹھائیس جولائی کو International Thermonuclear Experimental Reactor یعنی آئی ٹی ای آر کے اہم منصوبے کی افتتاحی تقریب فرانس میں منعقد ہوئی ۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت دنیا کو کووڈ-۱۹ سے پیدا ہونے والے سنگین چیلنج کا سامنا ہے ۔پہلے کے مقابلے میں اس وقت بنی نوعِ انسان کو اتحاد کی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔چین تمام فریقوں کےساتھ سائنسی تحقیقات کے تبادلوں و تعاون کو مضبوط بناتا رہے گا اور عالمی سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت کاری کو فروغ دے گا تاکہ مختلف ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور عالمی پائیدار ترقی کے لیے نئی خدمات سرانجام دی جائیں۔
آئی ٹی ای آر دنیا میں سب سے بڑا اور سب سے اہم و موثر سائنسی منصوبہ ہے۔چین نے دو ہزار چھ میں اس منصوبے میں شامل ہونے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔