امن اور ترقی اب بھی ہمارے عہد کا موضوع ہے، شی جن پھنگ
2020-07-28 20:14:42
اٹھائیس تاریخ کو شی جن پھنگ نے ایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کے پانچویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن اور ترقی اب بھی ہمارے عہد کا موضوع ہے۔بنیادی تنصیبات کا باہمی کنکشن مختلف ممالک کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم مادی بنیاد ہے۔ اے آئی آئی بی کو تمام ممبروں کی ترقیاتی ضروریات کی تکمیل کے لیے پرعزم ہونا چاہئے۔ تاکہ زیادہ اعلی معیار ، کم لاگت ، پائیدار بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری فراہم کی جاسکے، ایشیاء اور دیگر خطوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے نئی قوت فراہم کی جاسکے۔