گاؤں میں قائم سیمنٹ فیکٹری ثقافتی پارک میں تبدیل
جا جا جوان چین کا ایک عام ساگاؤں ہے۔ پچھلی صدی کےنوے کے عشرے میں اس گاؤں میں سیمنٹ پیدا کرنے والا کارخانہ قائم کیا گیا تھا تاکہ مقامی کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔تاہم کارخانہ کی وجہ سے گاؤں کی ماحولیاتی صورت حال بہت خراب ہو گئی تھی جس نے لوگوں کی صحت کو بھی نقصان پہنچایا۔دو ہزارپندرہ میں گاؤں کے باشندوں نے فیصلہ کیا کہ اس سیمنٹ فیکٹری کو ثقافتی سیاحتی پارک میں تبدیل کردیا جائے ۔گزشتہ چند سالوں کی تعمیر کے بعد اب اس کارخانے کی جگہ ایک ثقافتی پارک قائم کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گاؤں میں کلچرل پارک ، گاؤں کا نمائش ہال ، اور تھیٹر بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ اب یہ عام سادیہی علاقہ شہروں سے آنے والے نوجوانوں کے لئے ایک پسندیدہ سیاحتی کشش بن گیا ہے۔
گاؤں میں بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے ایک کیئر سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ سینٹر میں بزرگ باشندوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔دوسری طرف گاؤں میں کنڈر گارٹن بھی قائم ہے جس میں بچوں کو پری اسکول کی تعلیم دی جاتی ہے۔گاؤں کا منصوبہ یہ ہے کہ آئندہ گاؤں میں پرائمری اسکول اور مڈل اسکول بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ گاؤں کے بچوں کو اپنے ہی گاؤں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جا سکے۔