اے آئی آئی بی کی انتظامی کونسل کے پانچویں سالانہ اجلاس کا انعقاد
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی انتظامی کونسل کا پانچواں سالانہ اجلاس ویڈیو لنک کےذریعے اٹھائیس تاریخ کو منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سربراہ جن لی چھو نے کہا کہ انسداد وبا کے لئے اے آئی آئی بی نے بارہ رکن ممالک کے لئے چھ ارب امریکی ڈالرز کی مدد فراہم کی ہےجس کو مختلف فریقوں نے خوب سراہا ہے ۔اس وقت تک اے آئی آئی بی نے بنیادی تنصیبات کی تعمیر کےلئے تقریباً بیس ارب امریکی ڈالرزکی سرمایہ کاری کی ہے۔
اے آئی آئی بی کے نائب سربراہ اور میانمار کے وزیر منصوبہ بندی اور خزانہ یو سو ون نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کی وبا سے نمٹنے کے لیے میانمار میں ٹیکس کی کمی کے ساتھ ساتھ کسانوں ،چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کو مالی امداد فراہم کرنے کےمتعدد اقدامات اختیار کئے جارہے ہیں۔اے آئی آئی بی سمیت بین الاقوامی کثیرالجہتی ترقیاتی ایجنسی کی حمایت سے میانمار میں مذکورہ اقدامات کا نفاذ عمل میں آسکتا ہے۔
دوروزہ سالانہ اجلاس کے دوران شرکاء کے درمیان مارکیٹ کو فروغ دینے اور ماحول دوست معیشت کی ترقی کویقینی بنانے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی انتظامی کونسل کے پانچویں سالانہ اجلاس کی اس ویڈیو کانفرنس میں انتظامی کونسل کے سربراہ اور چینی وزیرخزانہ لیو کھون نے اعلان کیا کہ اے آئی آئی بی کے موجودہ سربراہ جن لی چھون کو دوسری مرتبہ بینک کاسربراہ منتخب کیا جارہا ہے۔