امریکہ کی غاصبانہ کارروائیوں کے بارے میں چینی وزیر خارجہ کا اظہار خیال
اٹھائیس تاریخ کو ،چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے فرانسیسی وزیر خارجہ یاں ایو لو دریان سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران چین اور امریکہ تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ اس وقت چین اور امریکہ کے تعلقات بین الاقوامی برادری میں بڑے پیمانے پر تشویش کا باعث بنے ہیں۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکہ میں کچھ سیاسی قوتوں نے انتخابات اور دنیا میں امریکہ کے یک قطبی تسلط کو برقرار رکھنے کے لئے چین امریکہ تعلقات کی تاریخ کی مکمل نفی کر دی ہے، چین کو بلاجواز ہر طرف سے دبا دیا ہے، چین کے بنیادی مفادات کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، چینی عوام کے منتخب کردہ معاشرتی نظام پر حملہ کیا ہے اور چینی عوام کے ساتھ چینی حکمران جماعت کے تعلقات کو خراب کرنے کی سازش کا ارتکاب کیا ہے۔ان اقدامات سے مختلف ملکوں کےمابین بنیادی سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ یہ بہیمانہ طاقت کے حصول کی ایسی سیاست ہے جس کا نام تسلط ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ کی غیر معقول اشتعال انگیز سرگرمیوں کا مضبوطی سے اور عقلی طور پر جواب دے گا۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کو سبوتاژ کرنے والی کارروائیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرے گا۔دوسری طرف، چین اور امریکہ کو باہمی بات چیت کرنی چاہئے۔ ہمیں یقین ہے کہ تمام ممالک درست اور دانشمندانہ فیصلے کرسکتے ہیں ۔تمام ممالک کو کسی بھی یکطرفہ اور جبری کارروائی کے خلاف مزاحمت کرنے اور عالمی امن و ترقی کی مجموعی صورتحال کا دفاع کرنے کے لئے کام کرنا چاہئے۔
وانگ ای نے کہا کہ ہمیں اب بھی دنیا کا مستقبل اعتماد سے بھرا ہوا نظر آتاہے ، کیونکہ زمانے کے رجحان کے دھارے کے برعکس کوئی بھی غیر مقبول عمل پائیدار نہیں ہو سکتا ، امن اور تعاون یقیناً زمانےاور عوام کا انتخاب ہوگا۔