ہانگ کانگ حکومت کی طرف سے ہانگ کانگ اور کینیڈا ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے مابین فوجداری عدالتی امداد کے معاہدوں پر عمل درآمد معطل کرنےکا فیصلہ

2020-07-29 10:24:37
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے 28 تاریخ کو اعلان کیا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق ، ہانگ کانگ حکومت نے 28 تاریخ کو ہانگ کانگ میں کینیڈا ، آسٹریلیا اور برطانوی قونصل خانے کو نوٹسز جاری کیے تھے کہ ہانگ کانگ اور کینیڈا ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے مابین فوجداری عدالتی امداد کے معاہدوں پر عمل درآمد کو معطل کردیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ کی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ قوانین کے ذریعے قومی سلامتی کو برقرار رکھنا ایک بین الاقوامی عمل ہے۔کینیڈا ، آسٹریلیا اور برطانیہ سبھی کے پاس اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لئے قانون اور اس سے متعلق نفاذ کے طریقہ کار موجود ہیں۔تاہم یہ ممالک ہانگ کانگ کے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کو بہانہ بنا کر ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی کے معاہدوں کو معطل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔یہ ایک دوہرے معیار کی حامل سیاسی کارروائی ہے جس سے چین کے داخلی امور میں مداخلت کی گئی ہے اور یہ بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہانگ کانگ اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کینیڈا ، آسٹریلیا ، اور برطانیہ کے عدالتی تعاون کو سیاسی رنگ دینے کی کاروائی سے ہانگ کانگ اور ان ملکوں کے مابین عدالتی تعاون کی بنیاد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اسی وجہ سے ، ہانگ کانگ کی حکومت نےمرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق ،کینیڈا ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ فوجداری عدالتی امداد کے معاہدوں پر عمل درآمد معطل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔


شیئر

Related stories