امریکہ -چین تعلقات کی خرابی سے امریکہ میں مختلف شعبوں کو نقصان پپہنچے گا، امریکی میڈیا
حال ہی میں امریکہ اور چین کے تعلقات سنگین ہورہے ہیں۔متعدد غیرملکی ذرائع ابلاع نے چین اور امریکہ کے تعلقات کے مستقبل کے حوالےسے تجزیہ کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دنیا بھر میں سب سے بڑی دو معیشتوں کی حیثیت سے چین اور امریکہ کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔چین-امریکہ تعلقات کی کشیدگی دونوں ممالک سمیت دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ لیکن جیسے جیسےامریکی صدارتی انتخابی مہم آگے بڑھ رہی ہے ، لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید خراب ہونے کا امکان موجود ہے۔اسی وجہ سے تجارت اور ٹیکنالوجی کو شدید خطرات در پیش ہیں۔
برطانوی میڈیا بی بی سی کے مطابق حال ہی میں چین اور امریکہ کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی وجہ امریکہ میں صدارتی انتخابات ہیں۔ تاہم یہ واحد وجہ نہیں ہے۔ بی بی سی کے مطابق محدود مدت کے لئے صدارتی انتخاب سے قبل دونوں ممالک کے تعلقات سنگین رہیں گے۔ چین صورتحال کو پیچیدہ بنانا نہیں چاہتا ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ٹرمپ سنگین مخالفت کو دیکھنا نہیں چاہتے ۔تاہم طویل مدت کے لحاظ سے دونوں ممالک کے تعلقات نومبر میں عام انتخابات کے نتیجے پرمنحصر ہیں۔تاہم چین کے ساتھ سخت پالیسی نئی رجحان بنے گی۔امریکہ کے سابق وزیردفاع کے مطابق چین کو سیاسی مخالف سمجھنا بہت خطرناک ہے۔