آٹھویں چین یورپ اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی بات چیت کا انعقاد
2020-07-29 16:31:57
اٹھائیس جولائی کوچینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم لیو حہ نے یورپی کمیشن کے نائب ایگزیکٹو چیئرمین ولدیز دومبرووسکس نے ویڈیو لنک کے ذریعے آٹھویں چین یورپ اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی بات چیت کی مشترکہ صدارت کی۔بات چیت میں وبا کے بعد چین یورپ تعاون کی نئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت میں مشترکہ طور پر کووڈ -۱۹ کے خاتمے ، عالمی اقتصادی انتظام ، صنعتی چین و سپلائی چین کے تحفظ ،چین یورپ سرمایہ کاری معاہدے کے مذاکرات،عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات،مارکیٹ کے کھلے پن کو وسعت دینے،ڈیجیٹل معیشت ، باہمی روابط،مالیات اور ٹیکس کے شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون اور اتفاق رائے ہوا۔
لیو حہ نے کہا کہ چین اور یورپ کے درمیان انسداد وبا کے لیے عالمی اتحاد اور اقتصادی بحالی کا فروغ نیز کثیرالجہتی اور آزاد تجارتی نظام کا مشترکہ تحفظ کرنا ناصرف دونوں فریقوں کے لیے بلکہ دنیا کے لیے بھی سودمند ہے۔ یورپی کمیشن کے نائب ایگزیکٹو چیئرمین نے کہا کہ یورپی یونین اور چین اہم شراکت دار ہیں ،یورپ چین تعلقات کو فروغ دینا دونوں کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔