چین کی ،یورپی یونین سے ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کی اپیل

2020-07-29 19:22:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے قانون سازی کے سلسلے میں یورپی یونین کےاقدامات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے انتیس جولائی کو پریس کانفرنس میں یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے چین کے موقف اور اقدامات کا احترام کرے نیز ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی امور میں کسی بھی طرح کی مداخلت کا سلسلہ بند کرے۔
وانگ ون بن نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے اور ہانگ کانگ کے امور چین کے اندرونی امور ہیں۔ کسی بھی بیرونی ملک یا تنظیم کو ان میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔
یورپی یونین کےمتعلقہ اقدامات سے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہےاور چین اس کی سختی سےمخالفت کرتا ہے۔


شیئر

Related stories