پومپیو چین امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچانے والے بیانات و اقدامات کا سلسلہ بند کریں ، چینی وزارت خارجہ

2020-07-29 19:25:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انتیس جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نےپریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پومپیو سمیت دیگر امریکی افراد نے اپنے ذاتی سیاسی مقاصد کے لیےچین سے متعلق ،تمام امریکی حکومتوں کی گزشتہ چالیس برسوں کی پالیسی اور پیش رفت کو مسترد کر دیا ۔حالیہ دنوں امریکہ کی متعددسیاسی شخصیات ، اسکالرز اور ذرائع ابلاغ نے ان کے اس عمل پر کڑی تنقید کی ہے۔وانگ ون بن نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور عالمی امن و امان کے لیے اہم ہیں۔دوطرفہ تبادلے و تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو بہت فائدہ پہنچا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق چین امریکہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے باعث امریکہ میں روزگار کے چھبیس لاکھ مواقع پیدا ہوتے ہیں جب کہ بہتر ہزار پانچ سو امریکی صنعتی و کاروباری ادارے چین میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ۔کثیرالجہت پہلو سے علاقائی اہم مسائل سے لے کر انسداد دہشت گردی اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ تک چین امریکہ تعاون نے دنیا کے لیے بہت زیادہ مثبت کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک رنگا رنگ دنیا ہے ، چین اور امریکہ مختلف سماجی نظام رکھتے ہیں ،لیکن پھربھی دونوں پرامن بقائے باہمی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔


شیئر

Related stories