کثیر الجہت پسندی کے راستے پر قائمایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک

2020-07-30 10:24:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک یعنی اے آئی آئی بی کی انتظامی کونسل کا پانچواں سالانہ اجلاس ویڈیو لنک کےذریعے اٹھائیس سے انتیس جولائی تک منعقد ہوا ۔اے آئی آئی بی اپنے قیام کے بعد گزشتہ چار سالوں سے ایک کثیرالجہتی ترقیاتی بینک کے ماڈل اور اصول کے مطابق کام کررہا ہے۔بینک نے چوبیس رکن ممالک کے لیے بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے اسی سے زائد پروگراموں میں سرمایہ کاری کی ہے، جن کا کل حجم بیس ارب امریکی ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔اے آئی آئی بی ایشیا اور دنیا کی اقتصادی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے ۔اقوام متحدہ نے بھی ترقی کو آگے بڑھانے میں اے آئی آئی بی کی اہم خدمات کو خوب سراہا ہے۔

رواں سال وبا پھوٹنے کے بعد سے اے آئی آئی بی نے انسداد وبا اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے رکن ممالک کو دس ارب امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ تاحال بھارت، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ سمیت بارہ ممالک کو پانچ ارب نوے کروڑ ڈالر کی فنڈز موصول ہوچکےہیں۔اے آئی آئی بی کے سربراہ جن لی چھون کے مطابق مستقبل میں اے آئی آئی بی صحت عامہ کے شعبےپر زیادہ توجہ دے گا۔

اے آئی آئی بی ایک نیا کثیرالجہتی ترقیاتی بینک ہے اور یہ کثیرالجہتی پسندی کی ایک بہترین مثال ہے۔بینک کے سربراہ جن لی چھون نے کہا کہ دنیا میں انسداد وبا کے لئے کثیرالجہتی پسندی کی ضرورت ہے۔اے آئی آئی بی کے بین الاقوامی مشاورتی گروپ کے رکن ، نائجیریا کے سابق وزیر خزانہ ، اور ورلڈ بینک کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ، نگوزی اوکونیو آئیولا نے بھی کہاہے کہ اے آئی آئی بی کو نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہت پسندی کے راستے پر عمل پیرا رہنا چاہیے۔


شیئر

Related stories