چین کے دریائے فن حہ کے تائی یوان سیکشن میں صفائی اور بہتری کے تیسرے مرحلے کی تکمیل
دریائے فن حہ چین کے صوبہ شان شی کا مادر دریا ہے۔ حالیہ برسوں میں ، دریائے فن حہ کے ماحول کو صاف کرنے اور بہتر بنانے کی کوششیں تائی یوان شہر کی ماحولیاتی بہتری کی مربوط کوششوں کا حصہ ہے۔
دریائے فن حہ تائی یوان شہر کے شمال سے جنوب کی طرف بہتا ہے ، جو 43 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ سنہ 1980 کی دہائی میں زمینی پانی کے زیادہ استعمال اور بڑے پیمانے پر کوئلے کی کان کنی کی وجہ سے یہاں پانی کی سطح انتہائی نچلے درجے تک گر گئی تھی اور دریا کا بہاؤ تقریباً بند ہو گیا تھا۔ جس سے اردگرد کے ماحول کو شدید نقصان پہنچا۔دریائے فن حہ کے ماحول کو بہتر بنانا اب تمام لوگوں کی خواہش بن چکی ہے۔ 1998 میں دریائے فن حہ کو صاف کرنے اور بہتر بنانے کے منصوبے کے پہلے مرحلے کے آغاز سے لے کر 2019 میں اس منصوبے کے تیسرے مرحلے کی تکمیل تک ، 20 سال شب و روز محنت کی گئی۔ خاص طور پر گزشتہ تین برسوں میں ، تائی یوان شہر نے 326 کلومیٹر طویل نئی سیوریج لائینوں اور برساتی نالوں کی بہتری سمیت بدبودار پانی کی صفائی کے لئے سات ٹریٹمنٹ پلانٹوں پر 25.8 ارب یوان کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ جس کے تحت اب دریائے فن حہ کا ماحول بہت خوبصورت اور خوشگوار ہو چکا ہے اور دریائے زرد کی طرف سب سے صاف پانی یہیں سے جاتا ہے۔