"ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون" کی خلاف ورزی کرنے پر چار افراد گرفتار
2020-07-30 10:39:51
ہانگ کانگ پولیس نے انتیس تاریخ کو کہا کہ اسی روز کی سہ پہر ضلع تھون من سمیت متعدد علاقوں میں تین مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، مذکورہ افراد "ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون"کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں اور ان کی عمر یں سولہ سے اکیس سال کے درمیان ہیں۔
ہانگ کانگ پولیس کے مطابق تحقیق کے مطابق حال ہی میں ایک گروپ نے انٹرنیٹ پر "ہانگ کانگ کی علیحدگی " کے حوالے سے بیانات جاری کئے اور کہا ہے کہ وہ "جمہوریہ ہانگ کانگ" قائم کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔متعلقہ گروپ کے بیانات "ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون" کے نفاذ کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔قانون کے مطابق ایسے بیانات کو اکسانے والی کارروائیوں کی ایک قسم سمجھا جاتا ہے۔