بیرونی تجارت اور غیرملکی سرمایہ کی بہتری کے لئے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی زیر صدارت اہم اجلاس

2020-07-30 12:25:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے 29 تاریخ کو بیجنگ میں ریاستی کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں بیرونی تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزیدوسعت دینے اور مستحکم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ سروس ٹریڈ انوویشن کی ترقی کو بھی مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ بیرونی تجارت کے مرکزی ادارے اور صنعتی سپلائی کو مستحکم کرنے کے حوالےسے بیرونی تجارت کرنے والی کمپنیوں کی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بلند کرنے کی حمایت کی جائےگی ۔اجلاس میں کہا گیا ہے کارپوریٹ آرڈرز میں کمی جیسے نمایاں مسائل کے پیش نظر ، مارکیٹ میں توسیع اور آرڈرز بڑھانے کے لئے موثر اقدامات اختیار کرنے چاہیئں ۔اس کے علاوہ وسطی و مغربی چین اور شمال مشرقی علاقوں میں مزدوروں سے وابستہ بیرونی تجارت کی صنعتوں کو فروغ دینے کی ترغیب دی جائےگی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے پالیسیوں اور ماحول کو بہتر بنایا جائےگا۔


شیئر

Related stories