صدرشی جن پھنگ کی جانب سے وانو اتو کےیوم آزادی کے موقع پر تہنیتی پیغام

2020-07-30 12:30:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس جولائی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے وانواتو کے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے صدر تیلس عبید موسیٰ کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں کے دوران وانواتو نے قومی ترقی کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔انسداد وبا کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔چین ہمیشہ کی طرح وانواتو کی ترقی کی حمایت جاری رکھےگا ، میں دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہوں اور صدر عبید موسی کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہوں۔


شیئر

Related stories