ذاتی مفادات کے لیےچین امریکہ تعلقات کواستعمال نہیں کیا جانا چاہیے،چینی وزارت خارجہ

2020-07-30 17:17:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکہ کے سابق سفارتکار کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی حالیہ تقریر تاریخ اور حقائق کی نفی ہے۔چین کے ساتھ روابط کی امریکی پالیسی مجموعی طور پر کامیاب ہے۔ اس پر چین کا کیا تبصرہ ہے۔وزارت خارجہ کےترجمان وانگ ون بن نے کہا کہ حالیہ دنوں امریکہ میں پومپیو کی تقریر پر ہر کسی کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین امریکہ تعلقات کی ترقی کو مسترد کرنے اور نظریاتی محاذ آرائی پیدا کرنے کو عوام کی حمایت نہیں حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود اور عالمی امن و استحکام سے منسلک ہیں اور انہیں بعض شخصیات اور سیاسی قوتوں کے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔


شیئر

Related stories