وبا کے بعد چین یورپ روابط عالمی امن واستحکام کے لیےمعاون ہوں گے

2020-07-30 18:40:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نےبیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کل چین اور یورپ کے درمیان اعلی سطحی رابطے ہو رہے ہیں جو وبا کے بعد دنیا کے امن واستحکام کے لیے معاون ہوں گے ۔ اطلاعات کے مطابق حال ہی میں چین کے دو نائب وزرائ اعظم نے یورپی کمیشن کے اعلی افسران سے ویڈیو لنک پر بات چیت کی اور آٹھویں چین یورپ اعلی سطحی اقتصادی و تجارتی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا ۔اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ نے بھی فرانس، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بات چیت کی ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے کہا کہ ان تمام رابطوں سے واضح ہے کہ چین یورپ کے تعلقات کا جوہر شراکت داری اور تعاون ہے۔


شیئر

Related stories