چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس اکتوبر میں منعقد ہوگا

2020-07-30 18:51:36
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس جولائی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس رواں سال اکتوبر میں منعقد ہوگا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

کل رکنی اجلاس کے ایجنڈے میں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے ورک رپورٹ سننا،قومی معاشی و معاشرتی ترقی کے چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی اور دو ہزار پینتیس کے طویل مدتی اہداف طے کرنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کرنا شامل ہوں گے۔



شیئر

Related stories