چینی عوامی سپاہ آزادی دنیا کی بہترین فوج بننے کی راہ پر گامزن

2020-07-30 20:02:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یکم اگست انیس سو ستائیس کو چینی عوامی سپاہ آزادی یعنی پیپلز لبریشن آرمی کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ ترانوےسال میں پی ایل اے نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں بے شمار فتوحات حاصل کی ہیں اور یہ عالمی معیار کی بہترین فوج بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

کووڈ-۱۹ کی وبا پھوٹنے کے بعد چینی فوج نے صدر شی جن پھنگ کا حکم جاری ہوتے ہی ،چوبیس جنوری سے چار ہزار طبی اہلکار ووہان بھیجے جنہوں نے انسدادِ وبا کی اس عوامی جنگ میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

جولائی میں شدید بارشوں کی وجہ سے جنوبی چین کے کئی علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پی ایل اے نے فوری طور پر فوجی جوانوں کو متاثرہ علاقوں میں بھیجاجنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ نےعوامی سپاہ آزادی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ " پی ایل اے ہمیشہ سے میدانِ حرب کی فوج رہی ہے اور عوامی فوج کی قوت ہی جنگی صلاحیت کے موثر ہونے میں مضمر ہے۔" شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت میں چینی عوامی سپاہ آزادی یقیناً دنیا کی بہترین افواج میں سرِ فہرست ہو گی۔


شیئر

Related stories