امریکہ کو تائیوان سےمتعلق غلط کاروائیاں بند کرنی چاہیے،وزارت دفاع

2020-07-31 10:06:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان رین گوچھیانگ نے 30 تاریخ کو کہا کہ امریکہ کی طرف سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو مجروح کرکے چین کی ترقی کو روکنے کی کاروائیاں مکمل طور پر غلط اور انتہائی خطرناک ہیں۔

امریکی وزیر دفاع کی جانب سے چین کو بدنام کرنے اور چین پرالزام لگانے کے حالیہ بیان کے جواب میں ، چینی ترجمان نے کہا کہ چین کے بارے میں امریکی ریمارکس بے بنیاد اور بلاجواز ہیں ،جو تکبر اور تعصب پر مبنی ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرے گا اور دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے مابین تعلقات کو خراب کرنے کے بیانات اور سرگرمیوں کو بند کرےگا۔ اس کے برعکس دونوں ممالک اور دونوں فوجوں کے مابین تعلقات کو آگے بڑھانے اور دونوں فریقوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے کچھ نتیجہ خیز کام کرےگا۔


شیئر

Related stories