موجودہ اقتصادی صورتحال پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کا انعقاد

2020-07-31 10:07:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے تیس جولائی کو پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اکتوبر کو بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں موجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور رواں سال کی دوسری ششماہی میں اقتصادی ترقی کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ وبائی صورتحال کے تناظر میں چین نے وبا کی روک تھام اور معاشی و معاشرتی ترقی میں بڑی پیش رفت حاصل کی ہے۔اقتصادی ترقی بحال ہورہی ہے۔دوسری سہ ماہی میں اقتصادی ترقی توقع سے بہتر رہی۔تاہم موجودہ معاشی صورتحال اب بھی پیچیدہ اور مشکل ہے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں ترقی کے نئے تصور کی روشنی میں انسداد وبا کے ساتھ ساتھ معاشی و معاشرتی ترقی کو یقینی بنایا جائے ۔سپلائی سائیڈ کی اصلاحات اور اصلاحات و کھلے پن کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے، ملک کی اندرونی مانگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کے شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اجلاس میں روزگار، مالیات، بیرونی تجارت، بیرونی سرمایہ کاری، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی سے متعلق توقعات کو مستحکم کرنے نیز عوام کے روزگار ،عوامی زندگی، مارکیٹ کے شراکت داروں، خوراک اور توانائی کی فراہمی، صنعت کی رسد وترسیل کے سلسلے کے استحکام اور بنیادی سطح کے امور کو احسن انداز میں نبھانے کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔


شیئر

Related stories