تبت کے زاہ بو گاوں میں سیروسیاحت کے فروغ سے غربت کا خاتمہ

2020-07-31 11:48:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے تبت خود اختیار علاقے کے ایک اونچے مقام پر قدیم گو گہ ریاست کے کھنڈات موجود ہیں۔مقامی لوگوں نے اس کی سیروسیاحت سے فائدہ اٹھا کر اپنا معیار زندگی بہتر کیا ہے ۔قدیم گوگہ ریاست کے کھنڈات کے قریب زاہ بو گاوں واقع ہے۔سال دو ہزار چھ سے اس گاوں کے لوگ اپنے اپنے گھر وں میں ہوٹل چلارہے ہیں اور سیاحوں کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔چین کی مرکزی حکومت کی تبت کے لیے امدادی پالیسی کے تحت صوبہ حہ بے کے شی جیا جوانگ شہر نے مکانون کی تعمیر میں زاہ بو گاوں کی مددکرتے ہوئےگاوں میں آباد ۳۶ خاندانوں کے لیے نئے مکان تعمیر کیے ہیں۔سال دو ہزار انیس تک گاوں میں ۳۲ گھروں میں سیاحوں کے قیام کے لیے ۴۸۰ بستر فراہم کئےگئے اور پورے سال میں اٹھارہ ہزار سیاحوں کے لیے خدمات سرانجام دی گئیں۔سیروسیاحت کے ذریعے کل سولہ لاکھ بیس ہزار یوان کی سالانہ آمدنی حاصل کی گئی ہے۔اس سے گاوں میں آباد غریب خاندان کی آمدنی میں خوب اضافہ ہوا ہے۔


شیئر

Related stories