ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز
2020-07-31 16:15:53
تیس جولائی کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اگر دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات پوسٹل ووٹنگ سے منعقد ہوں گے ،تو اس میں دھاندلی کی موجودگی کا امکان ہے۔اس لیے صدارتی انتخابات کو ملتوی کیا جا سکتا ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی نے ٹرمپ کی اس تجویز پرتنقید کی ہے۔
امریکی آئین کے مطابق صدارتی انتخابات کی تاریخ،مقامات اور طریقہ کار کا فیصلہ کرنے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہوتا ہے ،صدر اس بارے میں خود سے فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا ہے۔