چین خلابازی کے شعبوں میں مختلف ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے ، چینی وزارت خارجہ

2020-07-31 17:19:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکتیس جولائی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے تیار کردہ بیدو نمبر تین نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے فعال ہونے کا اعلان کیا ہے جس سے بیدو سسٹم کے اعلی معیار کے ساتھ دنیا اور انسان کے لیے خدمات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔
وانگ ون بن نے کہا کہ اس وقت بیدو سسٹم کی سروس دو سو سے زائد ممالک اور علاقوں کا احاطہ کر رہی ہے اور اس کے صارفین کی تعداد دس کروڑ سے زائد ہے۔دنیا میں نصف سے زائد ممالک نے بیدو سسٹم کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔
وانگ ون بن نے کہا کہ چین کی خلابازی بالکل پرامن مقاصد کے لیے ہے۔چین خلابازی کے شعبوں میں مختلف ممالک کے ساتھ تبادلوں و تعاون کو مزید مضبوط بنانے،ترقیاتی ثمرات کے اشتراک،بنی نوع انسان کے تہذیب و تمدن اور سماجی ترقی کے فروغ نیز بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو فروغ دینے کے لیے مثبت خدمات سرانجام دینے کا خواہاں ہے۔


شیئر

Related stories