ایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرر ہاہے، پاکستانی ماہر معاشیات
اٹھائیس جولائی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کے پانچویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا. پاکستانی ماہرین کی جانب سےاس حوالے سے بے حد مثبت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستانی ماہر معاشیات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے محقق آرتھر مسعود نے تیس جولائی کو چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک نے پاکستان سمیت ایشیا اور دیگر علاقوں میں معاشی ترقی کے لیے بھرپور امداد فراہم کی ہیں۔
پاکستان، ایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں ایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک نے پاکستان میں سرمایہ کاری ، مالی اعانت اور قرضوں سمیت مختلف ذرائع سے مقامی بنیادی تنصیبات کی ترقی، صحت کے فروغ اور عوام کی زندگی کی بہتری کو مضبوط بنایا۔ آرتھر مسعود نے اس حوالے سے کہا کہ ایشیا انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک مستقبل میں زیادہ سے زیادہ تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور یہی وہ چیز ہے جس کی پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے فوری طور پر ضرورت ہے۔