ایک مضبوط ملک کے پاس ایک مضبوط فوج کا ہونا ضروری ہے۔ شی جن پھنگ

2020-07-31 18:18:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیس جولائی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے قومی دفاع اورفوج میں جدت کے فروغ کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ ایک مضبوط ملک کے پاس ایک مضبوط فوج کا ہونا ضروری ہے۔ مضبوط فوج ملک میں امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ترقی کے لیے ہمیں، ترقی اور سلامتی ، ملکی خوشحالی اور مضبوط فوج کے مابین باہمی تعلق کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
موجودہ اور آنے والا دور قومی دفاع اور فوج کی جدت کاری کے حوالے سے ایک اہم دور ہے اور ہمیں اس کی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہئیے۔


شیئر

Related stories