صوبہ نینگ شیا کی ہائی یوان کاونٹی مویشیوں کی افزائش سے خوشحالی کی راہ پر گامزن
2020-08-01 16:47:53
ہائی یوان کاونٹی چین کے نینگ شیا ہوئی خود اختیار علاقے میں غریب ترین علاقہ تھا ۔ یونیسکو نےاسے "انسانی رہائش کے لئے نا مناسب" قرار دیا تھا ، لیکن اب اس علاقے کی ایک نئی صورت دیکھی جا سکتی ہے۔
حالیہ برسوں میں حکومت کی حمایت اور صنعتی و کاروباری اداروں کی مدد سے ہائی یوان کاونٹی نے گائے کی افزائش اور اس سے وابستہ صنعت کے ذریعے بہت ترقی کی ہے ۔ اس طرح مقامی لوگ غربت سے نجات پا چکے ہیں ۔ اس وقت یہ صنعت ہائی یوان کی تیز رفتار معاشی ترقی اور شہریوں کی آمدن میں اضافے کا اہم "انجن" بن چکی ہے ۔